غلطی سے رقم ٹرانسفرہونے پرخاتون کوہراساں کرنیوالا گرفتار
ملزم عمران پرخاتون کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے اور دوستی کیلئے دباؤ ڈالنے کا بھی الزام
لاہور (کرائم رپورٹر)غلطی سے رقم ٹرانسفر ہونے پرخاتون کوہراساں کرنیوالاملزم گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیاجس پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم عمران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ غلطی سے رقم ٹرانسفر ہونے پرملزم عمران خاتون کو تنگ کرنے لگا، ملزم پر نازیبا ویڈیوز بھیجنے اور دوستی کیلئے دباؤ ڈالنے کا بھی الزام ہے ۔ خاتون کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا کر بھی استعمال کیا گیا، فیس بک اور دیگرسوشل میڈیاپر خاتون کا موبائل نمبر شیئر کر کے اسے مزید پریشان کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے یا خوفزدہ کرنیوالوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، خواتین کو ہر سطح پر محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments