پیف ،پیما کے سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام ایجوکیشن اتھارٹی کے سپرد
سرکاری عمارتوں میں قائم سکولوں کیلئے نئے کلاس رومز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری
لاہور(خبر نگار)سرکاری عمارتوں میں قائم پیف اور پیما کے سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام تبدیل ، ان سکولوں کی نگرانی بھی متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سونپ دی گئی ۔اس اقدام کا مقصد سکولوں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔دوسری جانب سرکاری عمارتوں میں قائم سکولوں کیلئے نئے کلاس رومز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سعید اصغر کے مطابق کلاس رومز کی تعمیر کا اسی فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ باقی بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔نئے کلاس رومز کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سکول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ ویلیڈیشن کے ذریعے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، جسکے بعد طلبہ ان کلاس رومز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments