موٹروہیکل ٹیکس نادہندگان کیخلاف یکم دسمبر سے کارروائی کا فیصلہ
گزشتہ مالی سال کے ڈیفالٹرزکوواجب الادا ٹیکس کے 50فیصد جرمانے سمیت اصل واجبات کیساتھ مقررہ جرمانہ بھی دینا ہوگارواں مالی سال کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو 25فیصد اضافی جرمانہ دیناہوگا،جرمانوں کامقصد نادہندگان کو ادائیگی کا پابند بنانا
لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ یکم دسمبر سے موٹر وہیکل ٹیکس کے نادہندگان پر اضافی جرمانے عائد کیے جائیں گے ، جسکے بعد ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی مزید مہنگی پڑے گی۔محکمہ ایکسائز کے فیصلے کے مطابق گزشتہ مالی سال کا ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹ کرنیوالے گاڑیوں کے مالکان پر واجب الادا ٹیکس کا 50 فیصد جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ رواں مالی سال کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 25 فیصد اضافی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔اس طرح ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو اصل واجبات کے ساتھ مقررہ شرح کے مطابق جرمانہ بھی جمع کرانا ہوگا۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے جرمانوں کے نفاذ کا مقصد موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی میں بہتری لانا اور ٹیکس نادہندگان کو ادائیگی کا پابند بنانا ہے ۔یکم دسمبر سے نئے جرمانوں کے اطلاق کے بعد ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments