ساڑھے 3ماہ بعد پل بحال، دو اہم ٹرینیں نہ چل سکیں
لاہور فیصل آباد سیکشن پل کی بحالی پر ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچالاہور، فیصل آباد ،شور کوٹ تک چلنے والی بدر وغوری ایکسپریس کو بحال نہ کیا جاسکا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )مسن کالر پل کی بحالی پر ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان، ساڑھے تین ماہ بعد ٹریک بحال مگر دو اہم ٹرینیں ٹرینیں تاحال نہ چل سکیں۔جولائی میں آنے والے سیلاب کے باعث پل کے متاثر ہونے سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا،45 کروڑ سے زائد لاگت سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر مسن کالر کے مقام پر متاثرہ 1530 فٹ ٹریک کو بحال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور فیصل آباد سیکشن ساڑھے تین ماہ بعد بحال ہوا مگر دو اہم ٹرینیں تاحال بند ہیں ،لاہور سے فیصل آباد اور شور کوٹ کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو بحال نہیں کیا جاسکا۔روا ں سال 27 جولائی کو سیلاب کے باعث مسن کالر سے ریلوے ٹریک اور پل متاثر ہونے پر ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا،ساڑھے تین ماہ بعد 15 نومبر کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔قراقرم اور شالیمار ایکسپریس کا براستہ فیصل آباد کراچی روٹ بحال کردیا گیاتاہم دو اہم ٹرینیں بدر اور غوری ایکسپریس بحال نہ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامناہے ۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرینیں بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو آئندہ چند روز میں بحال کر دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments