بچوں کو منشیات سے بچانا اجتماعی ذمہ داری:سلیم شوکت
والدین ، اساتذہ بچوں کو سگریٹ اورویپ سے محفوظ رکھنے کی مہم کا حصہ بنیں
لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ڈیپارنمنٹ نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو منشیات، سگریٹ اور ویپ سے بچانے کی خصوصی مہم کا حصہ بنیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی ایس پی سلیم شوکت کا کہنا ہے کہ بچوں کو منشیات کی طرف مائل کرنیوالے معاشرے کا ناسور ہیں ،والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کی عادات و حرکات پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات کی لعنت سے بچانے میںپولیس فورس کا ساتھ دیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں،سلیم شوکت کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنا قانوناً جرم ہے عوام کو چاہیے کہ بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں،ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ ایسے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments