موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران 105 ملزم قابوکرلئے

موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے  دوران 105 ملزم قابوکرلئے

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس الرٹ ہے اور سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

 موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مختلف جرائم میں ملوث 105 ملزم گرفتار کیے ۔ چیکنگ کے دوران 36 اشتہاریوں سمیت 08 عدالتی مفروراور 13 عادی ملزم بھی گرفتار ہوئے ۔ ملزموں کو ای ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ موبائلز سکواڈ نے اپنی شناخت چھپانے و مشکوک حرکات پر دیگر 51 ملزموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا۔ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 35085 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر 3304 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...