پان شاپ کی آڑ میں گٹکا بیچنے والے7دکاندارحوالات جاپہنچے

 پان شاپ کی آڑ میں گٹکا بیچنے  والے7دکاندارحوالات جاپہنچے

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گٹکا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گٹکا فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنیوالے 7 دکاندارگرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ملزموں کوگرفتار کرکے 25کلو سے زائد لیکوئیڈ اور پیکٹ گٹکا برآمد کرلیا۔ پولیس سے بچنے کیلئے ملزم دکان کے اندر چھپا کر گٹکا فروشی کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزموں جنید، عدیل، علی، احمد، بلال، شہباز اور نوید پابندی کے باوجود گٹکا فروشی پر مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...