ہاؤس رابری میں ملوث خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

 ہاؤس رابری میں ملوث خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

مبشر ودیگرملزم مناواں کے علاقے سے زیورات، نقدی ودیگر سامان لے گئے تھے

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہاؤس رابری میں ملوث سہولت کار خاتون سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ مناواں کے علاقے سے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکرگھر سے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے ۔ ملزموں کی شناخت آصف، مبشر، مقصود اور عباس کے نام سے ہوئی۔ ملزموں سے سامان برآمد کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ مناواں میں درج ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، جرائم کو مزید کم ترین سطح پر لانے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، ڈکیتی اور ہاؤس رابری میں ملوث گینگز کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، منظم جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...