شیخوپورہ:شراب کے کارخانے پر چھاپہ ،سینکڑوں بوتلیں برآمد

شیخوپورہ:شراب کے کارخانے  پر چھاپہ ،سینکڑوں بوتلیں برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے گھر میں قائم مبینہ شراب کے کارخانے کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں شراب کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کے مبینہ مرکز کو پکڑا پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کرکے برآمد ہونے والی سینکڑوں بوتلیں قبضے میں لے لیں جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...