یو بی جے کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کی حمایت کا اعلان

یو بی جے کے صدارتی امیدوار  ایس ایم تنویر کی حمایت کا اعلان

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی مہم جاری، یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ایک اور قلعہ فتح کرلیا۔

 گوجرانوالہ ڈویژن کے 42 ووٹرز نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں کی اہم بیٹھک ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یونائیٹڈ بزنس گروپ کا مضبوط قلعہ ہے ، یہاں سے ایک ووٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہوتا، مخالفین نے ہمارے 216 ووٹوں کو چیلنج کیا، فیصل آباد میں جو ایک ووٹ ہمارے ساتھ نہیں تھا، اب وہ بھی ہمارے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ میں اکیلا صدر نہیں ہوں بلکہ آپ سب صدر بننے جا رہے ہیں، اس کامیابی کیلئے ہم سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...