پنجاب پولیس کے تفتیشی امور میں بہتری کیلئے سمپوزیم کا انعقاد
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے زیر اہتمام انویسٹی گیشن امور میں بہتری کیلئے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس پنجاب چیپٹر کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس میں سمپوزیم میں شرکت کی۔ صدر اے ایف آئی جی پی پنجاب چیپٹر سابق آئی جی احمد نسیم، طارق کھوسہ، غلام حیدر مارتھ و دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے جنکی آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی ریلویز / سابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پنجاب پولیس انویسٹی گیشن برانچ کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مسائل پر بریفنگ دی۔ شرکا نے تفتیشی امور میں اصلاحات، ٹریننگ اور وسائل میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments