رواں سال لاہور میں جیب تراشی کی 18ہزار وارداتیں
سٹی ڈویژن کا 3990وارداتوںکیساتھ پہلا ،ماڈل ٹاؤن کا 3422 کیساتھ دوسرانمبر کینٹ ڈویژن 3339، اقبال ٹاؤن ڈویژن2346وارداتیں ہوئیں:پولیس ریکارڈ
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال لاہور کے مختلف علاقوں میں جیب تراشی کے مجموعی طور پر 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3 ہزار 422 مقدمات درج کیے گئے ۔ کینٹ ڈویژن 3 ہزار 339 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اسی طرح صدر ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 189، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں ایک ہزار 772 مقدمات رپورٹ ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق شہر کے تمام چھ ڈویژنوں میں جیب تراشی کی مجموعی وارداتیں 18 ہزار 58 تک پہنچ گئیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات، بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور رش والے علاقوں میں پولیس گشت اور نگرانی مؤثر بنائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال اور قیمتی اشیا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments