غیر قانونی شکار، 18 شکاری گرفتار،پر دو لاکھ کے جرمانے

 غیر قانونی شکار، 18 شکاری گرفتار،پر دو لاکھ کے جرمانے

تیتر، بٹیر، فاختہ، جنگلی خرگوش، گیدڑ کے شکار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں مادہ ہرن ریسکیو ، ملزموں سے 3شکاری کتے ، 5موٹرسائیکل برآمد،مقدمات درج

لاہور (آن لائن)محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ روز صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مادہ پاڑہ ہرن کو بحفاظت ریسکیو کرنے سمیت تیتر، بٹیر، فاختہ، جنگلی خرگوش، جنگلی سور اور گیدڑ کے غیر قانونی شکار میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزموں سے 3 شکاری کتے ، دو جنگلی سور اور 5موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مقدمات اور جرمانوں کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز سالٹ رینج ریجن علی عثمان بخاری کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر چکوال مرزا عابد نے چھ کارروائیوں کے دوران جنگلی سور، گیدڑ، خرگوش، تیتر، بٹیر اور فاختہ کے شکار میں ملوث 12 افراد کو گرفتار ۔

چھ ملزموں کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ر ایف آئی آرز درج کرائی گئیں جبکہ چھ افراد کو دو لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نارووال حنفیہ یوسف نے شکرگڑھ میں اپنے قدرتی مسکن سے بھٹک کر آبادی میں آنے والی مادہ پاڑہ ہرن کو بحفاظت ریسکیو کیا اور بعد ازاں اسے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی عبداللہ بلال نے کتوں کے ذریعے جنگلی سور کے شکار میں ملوث پارٹی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین شکاری کتے ، دو جنگلی سور اور پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔ اس کارروائی میں پانچ ملزموں کا چالان کرکے انہیں ایک لاکھ 55 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان اسد سجاد نے بستی ملوک کے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر بٹیر کا گوشت فروخت کرنے پرایک شخص کو گرفتار کیا اور اسے 80 ہزار جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...