آرگینک خوراک بڑی مارکیٹ حکومت سرپرستی کرے :نجم مزاری
لاہور(آئی این پی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زرعی، ماحول دوست کاشتکاری اور محفوظ خوراک کیلئے نئی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔
پاکستان کو بھی اس عالمی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں،آرگینک خوراک بڑی عالمی مارکیٹ ہے ،حکومت آرگینک زراعت و مصنوعات کے فروغ کیلئے جامع اور طویل المدتی پالیسی متعارف کرائے تاکہ ملک اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ سے اپنا حصہ حاصل کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments