وحدت کیلئے قرآن و سنہ کے قوانین کا نفاذ کرنا ہو گا :عبداللطیف خالد
لاہور (سیاسی نمائندہ)مجلس احرار اسلام کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ وحدت کو قائم و دائم رکھنے کے لیے ہمیں قرآن و سنۃ کے قوانین کا نفاذ کرنا ہو گا۔۔۔
سیاسی انتہا پسندی نے کرپشن کو مزید فروغ دیاہے اور ملک بچانے کی بجائے اپنے مالی مفادات کو بچایا جا رہا ہے وہ جامع مسجد عظمت اسلام حمید پارک میں تحفظ ختم نبوت کے عنوان سے نشست سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اپنی ریشہ دوانیاں بڑھا نے میں لگے ہوئے ہیں اور ملک کو فکری ارتداد کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔نہوں نے کہاقرآن پاک کی توہین کرنے والے ایک ملزم کو جو سزا سنائی گئی ہے وہ خوش آئند ہے اور اب اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments