حکومت نے عوامی خدمت کیلئے اہم اقدامات اٹھائے :منور اقبال
مہنگائی میں کمی ، معاشی استحکام کے فروغ کیلئے منصوبے شروع کئے گئے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی خدمت کی ضامن ہے جس نے ملک کو ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیلئے بھرپور کردار اداکیا اب بھی وفاقی و پنجاب حکومت عوامی خدمت کیلئے برسر پیکار ہے ، حکومت نے عوامی خدمت کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جن کے تحت مہنگائی میں کمی لانے، معاشی استحکام کو فروغ دینے اور عام آدمی کو روزمرہ زندگی میں ریلیف پہنچانے کے لیے عملی منصوبوں پر کام کیا گیا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سڑکوں اور مواصلات کے نیٹ ورک کی بہتری، ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نوجوانوں کے لیے فنی تربیت و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی، نکاسی آب اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے اور سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل و تیز رفتار بنانے کے لیے موثر انتظامی اصلاحات متعارف کرائیں، کسانوں کو زرعی مداخل، ٹیوب ویلز اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتی و کاروباری شعبے کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی پالیسیاں نافذ کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments