پی ایچ اے اہم شاہراہوں پر املتاس ، بوگن ویلیا لگائے گی

پی ایچ اے اہم شاہراہوں پر املتاس ، بوگن ویلیا لگائے گی

املتاس کا پودا شاہراہوں،باغات ، بوگن ویلیا گرین بیلٹس کیلئے موزوں

لاہور (آن لائن)پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی صوبے کی مرکزی شاہراہوں کے اطراف سنہری پیلے املتاس اور گہرے گلابی بوگن ویلیا کے پودے لگائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور نے بتایا کہ ضلعی ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو ایسی شاہراہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے اطراف یہ پھول دار پودے لگائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ راجہ منصور نے مزید بتایا کہ املتاس کا پودا شاہراہوں، باغات اور گرین بیلٹس جبکہ بوگن ویلیا گرین بیلٹس کیلئے موزوں ہے۔ یہ دونوں پودے پنجاب کی گرم مرطوب آب و ہوا میں خوب پھلتے پھولتے ہیں اور آرائشی باغبانی کے لیے کارآمد ہیں۔

یہ فلورل ایونیوز ابتدائی طور پر لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاول پور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، رحیم یار خان، اوکاڑہ، خوشاب، خانیوال، ننکانہ صاحب، جہلم، مظفرگڑھ، شیخوپورہ، جھنگ، گجرات اور مری میں بنائے جائیں گے ۔ راجہ منصور نے ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز کو فیلڈ گاڑیوں کے لیے یکساں برانڈنگ اور ڈیزائن اپنانے اور عملے کے لیے معیاری یونیفارم مقرر کرنے کی ہدایت کی تاکہ یکساں برانڈنگ سے پی ایچ اے کی منفرد شناخت قائم ہو اور اسکی گاڑیاں آسانی سے پہچانی جا سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...