ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ سوا کلو افیون سمیت پکڑی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس ایچ او مانگا منڈی نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون ارم شہزادی کو افیون سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمہ سے 1کلو 360گرام سے زائد افیون برآمد ہوئی۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکی ہے۔ ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو برباد اور طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنیوالے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments