جامعہ پنجاب لیکچرارکی امریکا میں انٹرپرینیورشپ پروگرام میں شرکت

جامعہ پنجاب لیکچرارکی امریکا میں  انٹرپرینیورشپ پروگرام میں شرکت

لاہور(این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرار حافظ فواد نے یونیورسٹی آف ورجینیا کے ڈارڈن سکول آف بزنس، شارلٹس وِل، ورجینیا، امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی پروگرام بعنوان ری امیجنگ انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن ود پروفیسر سرس سرسوتی میں شرکت کی۔

اکیڈمی آف مینجمنٹ کے انٹرپرینیورشپ ڈویژن کی جانب سے دئیے گئے بین الاقوامی سفری گرانٹ کی مدد سے انکی شرکت ممکن ہوئی، جو مینجمنٹ سکالرشپ اور تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرمِ عمل نمایاں بین الاقوامی تعلیمی تنظیموں میں سے ایک ہے ۔ پروگرام میں امریکا کی ممتاز جامعات اور دیگر تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نامور انٹرپرینیورشپ اساتذہ، محققین اور فیکلٹی ممبران نے خیالات کا تبادلہ کیا، ابھرتے ہوئے رجحانات پر گفتگو کی، اور انٹر پرینیورشپ کی تعلیم کیلئے نئے اور اختراعی طریقوں کا جائزہ لیا۔معروف سکالر پروفیسر سرس سرسوتی خصوصی طور پر شامل تھیں۔ گفتگو کا محور انٹرپرینیورشپ کی تعلیم کو نئے زاویوں سے دیکھنا، تدریس کے جدید طریقے ، طلبہ کو غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے اور انٹرپرینیوریل صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے تیار کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...