ابتک 1لاکھ 49 ہزار 888 گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب

ابتک 1لاکھ 49 ہزار 888 گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر خواتین کے تحفظ کیلئے QR پینک بٹن لگانے کا عمل جاری ہے۔ ابتک 1لاکھ 49ہزار 888رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر کیو آر پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں۔

 40ہزار سے زائد خواتین و مرد حضرات نے رکشوں و آن لائن کیب سروسز میں کیو آر پینک بٹن کو سکین کیا۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہر میں 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں QRپینک بٹن چسپاں کر رہی ہیں، خواتین کیو آر پینک کوڈ کی مدد سے ہراسانی کی صورت فوری مدد کیلئے رابطہ کر سکتی ہیں۔ کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کیلئے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیم موجود ہے جبکہ رکشوں کیلئے 12علیحدہ ٹیمیں بھی مختص ہیں۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہرجگہ محفوظ ماحول فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس حوالے سے ہر سیکٹر میں ٹریفک افسراوروارڈنز اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...