حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی اولین ترجیح بنائے : جاوید قصوری

 حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی  اولین ترجیح بنائے : جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی، معاشرتی اور انتظامی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔

مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، اشیائے خورونوش، بجلی، پٹرول اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی اولین ترجیح بنائے۔29نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی پنجاب کا کل اجتماع عام ہوگا جس میں پنجاب بھر سے جماعت اسلامی کے ارکان، کارکنان اور عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...