پختونخوا میں مدارس کی رجسٹریشن اہم فیصلہ ،طاہر اشرفی
صدارتی آرڈیننس کا اجرا مدارس کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت چیئر مین علما کونسل کا صدر، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہار تشکر
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا خیبر پختونخوا میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اہم فیصلہ ہے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا صدارتی آرڈیننس کا اجرا مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق ان مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے جو گزشتہ تقریباً 26 سال سے موجود تھے ۔انہوں نے کہا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے دینی مدارس کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اقداما ت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments