برکت مارکیٹ :فوڈ اتھارٹی کے جدید پی ایف اے ہائوس کی تعمیر کا آغاز
لاہور (اے پی پی)صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے برکت مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جدید ہیڈ آفس پی ایف اے ہائوس کی گرائونڈ بریکنگ تقریب کا افتتاح کر دیا۔
ساڑھے تین کنال اراضی پر تعمیر ہونیوالے اس جدید دفتر میں فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبے ، ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین آفس بھی قائم ہونگے۔ صوبائی وزیر نے عمارت کے ڈیزائن اور نقشے کا جائزہ لیا ۔محکمہ سی اینڈڈبلیو نمائندگان نے منصوبے پربریفنگ دی۔اس موقع پر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پی ایف اے ہائوس کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔ نئے ہیڈ آفس میں تمام شعبے ایک ہی چھت تلے کام کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments