شوگر سیکٹر بحران،چینی کی برآمدی پالیسی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

 شوگر سیکٹر بحران،چینی کی برآمدی پالیسی  کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں شوگر سیکٹر کے بحران اور چینی کی برآمدی پالیسی کیخلاف اپوزیشن رکن صوبائی اسمبلی وقاص محمود مان کی جانب سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

 متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں اور صارفین کی بجائے شوگر مل مالکان کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے ۔ قرارداد میں سمری کی کے بغیر مزید 4لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ متن کے مطابق چار ماہ کے دوران یہ تیسری منظوری ہے جسکے بعد مجموعی برآمدی مقدار 7لاکھ 24ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چینی کی برآمد، درآمد کیلئے شفاف قواعد وضع کیے جائیں تاکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...