شاہدرہ :9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا دکاندار گرفتار

شاہدرہ :9سالہ بچی سے زیادتی  کی کوشش کرنیوالا دکاندار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں اصغر نامی دکاندار چیز لینے کے لیے آئی بچی کو زبردستی دکان کے اندر لے گیا اور فحش حرکات کرنے لگا اس دوران گلی میں سے گزرتے رشتے دار نے دیکھ کرایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر پولیس سے مدد طلب کر لی جس پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے ملزم اصغر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...