141ای چالان والا موٹرسائیکل سوار پکڑا گیا، 2لاکھ 62ہزار سے زائد جرمانہ واجب الادا

141ای چالان والا موٹرسائیکل  سوار پکڑا گیا، 2لاکھ 62ہزار  سے زائد جرمانہ واجب الادا

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ای چالان کے 141مرتبہ خلاف ورزیوں کے مرتکب موٹرسائیکل سوار کو شیراکوٹ سے پکڑ لیا۔

 ٹریفک انسپکٹر ناصر خان نے کارروائی کے دوران ایسے موٹرسائیکل سوار کو پکڑا جس نے 141مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ موٹرسائیکل مالک نے 122 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی جبکہ 19مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ مذکورہ موٹرسائیکل سوار کے ذمے مجموعی طور پر 2لاکھ 62ہزار 200روپے کے ای چالان جرمانے واجب الادا ہیں۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے شہر میں منظم ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے ای و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو بھی کلیئرنس کیلئے مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...