یونائیٹڈ گروپ اور جیٹور پاکستان کیلئے دو اہم اعزازات

 یونائیٹڈ گروپ اور جیٹور پاکستان کیلئے دو اہم اعزازات

چیئرمین یونائیٹڈ گروپ ثنا اللہ چودھری کیلئے سی ای او آف دی ایئر ایوارڈ کنزیومرز چوائس ایوارڈز تقریب ،جیٹورکیلئے بہترین ڈیزائن SUVکا اعزاز

 لاہور(سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ گروپ آف انڈسٹریز اور جیٹور پاکستان نے 20ویں کنزیومرز چوائس ایوارڈز 2026میں دو اہم اعزازات حاصل کرلئے ۔ ان ایوارڈز کے ذریعے گروپ کی بہترین کاروباری قیادت اور پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں جیٹور کی بڑھتی مقبولیت کو سراہا گیا۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایوارڈز تقریب کراچی میں ہوئی۔ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ ،سفارتی نمائندے ، معروف صنعتکار و کاروباری افرادبھی موجود تھے ۔چیئرمین یونائیٹڈ گروپ آف انڈسٹریزثنا اللہ چودھری کو گروپ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر سی ای او آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔جیٹور ڈیشنگ نے بہترین ڈیزائن /بہترین سٹائلنگ SUV کیٹیگری میں کنزیومر آئیکون ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ گاڑی کے منفرد انداز اور جدید ڈیزائن کے اعتراف میں دیا گیا۔دونوں ایوارڈز ملک عدنان ڈائریکٹر آپریشنز جیٹور پاکستان نے وصول کیے ۔ اس موقع پر ملک عدنان نے کہا یہ اعزازات یونائیٹڈ گروپ اور جیٹور خاندان کے ہر فرد کے ہیں، جو اپنے کام میں بھرپور لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...