پاکستان کا جوہری پروگرام اور پالیسی کے موضوع پر ورکشاپ
پاکستان کا جوہری پروگرام اور پالیسی کے موضوع پر ورکشاپ ملک کی سٹریٹجک ترقی کیلئے طلبہ کو علمی و تحقیقی سیشنز کے ذریعے سیکھنے کا موقع فراہم
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اور سٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان کا جوہری پروگرام اور پالیسی کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد شرکا کی پاکستان کی جوہری پالیسی کے بنیادی سٹریٹجک پہلوؤں اور پیچیدہ علاقائی تناظر میں قومی سلامتی کی حرکیات سے متعلق آگاہی اور فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔ورکشاپ میں مختلف علمی و تحقیقی سیشنز کے ذریعے شرکاکو سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیاجن کا مقصدانکی تحقیقی مہارتوں اور تجزیاتی صلاحیتوں کو بہتربنانا تھاتاکہ وہ پاکستان کی جوہری پالیسی کا تنقیدی اور علمی جائزہ لے سکیں اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سٹریٹجک کمیونٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments