ڈی ریگولیشن پالیسی کااعلان جلد کیاجائے :شوگر ملز ایسوسی ایشن

 ڈی ریگولیشن پالیسی کااعلان جلد کیاجائے :شوگر ملز ایسوسی ایشن

تاخیر سے کسانوں ،شوگر انڈسٹری کا بے پناہ نقصان ہو گا، وزیراعظم ہدایات جاری کریں نارتھ زون جنرل باڈی کا اجلاس ،بقایافالتو 4لاکھ ٹن چینی بھی فوری برآمد کرنیکا مطالبہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نارتھ زون کی جنرل باڈی کا اجلاس چیئرمین نارتھ زون خان محمد اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواکے ملز ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکانے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اطلاعات کا خیر مقدم کیااور اس تناظر میں حکومت سے اپیل کی کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے حوالے سے کوئی مناسب اعلان جلد کیا جائے ۔ ممبران نے کہا اس اعلان سے گنے کے کسانوں کا بالخصوص اور شوگر سیکٹر کا بالعموم فائدہ حاصل ہو گا کیونکہ اس میں تاخیر سے کسانوں اور انڈسٹری کا بے پناہ نقصان ہو گا۔شرکانے وزیرِ اعظم سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کوکہ چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی  ہدایات جاری کریں ۔اسکے علاوہ ممبران نے فالتو 10 لاکھ ٹن میں سے بقایا 4لاکھ ٹن چینی فوری برآمد کرنے کابھی مطالبہ کیا تاکہ زرعی معیشت کو سہارا مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...