کارپوریشن سکواڈ کے جیکٹس چھیننے پرلڑکا صدمے سے بیہوش
بوہڑوالا چوک حاجی کیمپ میں کندھے پر جیکٹس بیچنے والوں کیخلاف کارروائینوعمر محنت کش عرفان عملے کی منت سماجت کرتا رہا ،مسلسل کھینچا تانی سے گرپڑا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ کی کندھے پر رکھ کرجیکٹس بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری،بوہڑوالا چوک میں کارروائی کے دوران نقصان کے خوف سے محنت کش صدمے سے بیہوش ہوگیا، حاجی کیمپ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ایم سی ایل کے سکواڈ کو ویڈیومیں محنت کش سے جیکٹس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے ،نوعمر محنت کش عرفان ایم سی ایل کے عملے کی منت سماجت کرتا رہا ،ریگولیشن سکواڈز کی کارروائی کے دوران عرفان زمین پر گرگیا ،مسلسل کھینچا تانی اور خوف سے وہ گر کر بیہوش ہوگیا ،موقع پر موجود افراد نے اسے فوری ہسپتال منتقل کردیا ۔واقعہ سے حاجی کیمپ کے مزدور شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے جبکہ ایم او آر جواد الحسن گوندل کا دعویٰ ہے کہ کندھے پر نہیں موٹرسائیکل پر جیکٹس فروخت کی جارہی تھیں۔راستہ بحال رکھنے کیلئے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments