محتسب پنجاب کے حکم پر 21کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

محتسب پنجاب کے حکم پر 21کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

حتسب پنجاب کے حکم پر 21کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار قابضین سے 238 کنال اراضی لے لی گئی ،تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت

لاہور (آن لائن)محتسب پنجاب کے احکامات پر مختلف سرکاری محکموں کی ملکیتی 238کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی، جسکی موجودہ مارکیٹ ویلیو 21 کروڑ 29 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ترجمان محتسب پنجاب کے مطابق سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا اور متعلقہ محکمے طویل عرصے سے اراضی واگزار کروانے کی کوششیں کر رہے تھے ، تاہم کامیابی حاصل نہیں ہو رہی تھی۔ محتسب کی مداخلت پربالآخر قبضہ ختم کروا کر زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زمین کی نشاندہی بھی کروائی گئی تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔محتسب پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں دوبارہ قبضے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکے ۔ شکایت کنندگان اور مقامی افرادنے محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت کو سراہتے ہوئے اسے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدام قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...