بد عنوانی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے :جماعت اسلامی

بد عنوانی معاشی ترقی کی راہ میں  رکاوٹ ہے :جماعت اسلامی

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے۔۔۔

 کرپشن کے خطرات سے متعلق جاری کردہ قومی جائزہ رپورٹ نے ملک کے انتظامی اور معاشی نظام کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ صورتحال حکومتی اداروں میں شفافیت اور احتساب کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے ۔بد عنوانی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ اگر سرکاری وسائل شفاف طریقے سے استعمال ہوں تو یہی وسائل عوام کو معیاری تعلیم، بہتر علاج، سستی بجلی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...