اخوت بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام چلا رہا :امجد ثاقب
اخوت انسٹیٹیوٹ قصور میں اعلیٰ تعلیم دی جارہی:ڈیفنس میں تقریب سے خطاب
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اخوت کے ڈونرز، معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے ۔ اب تک چالیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان کی ریکوری کی شرح 99.9فیصد ہے ۔اخوت انسٹیٹیوٹ قصور میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح اخوت ویمن کالج چکوال میں ملک بھر سے آنے والی طالبات کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہ سب آپ کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments