گورنمنٹ کالج کی پنجابی زبان کے فروغ پر عالمی کانفرنس

گورنمنٹ کالج کی پنجابی زبان کے فروغ پر عالمی کانفرنس

پنجابی کو ابتدائی کلاسزسے نصاب کا حصہ بنایا، بحالی کیلئے فنڈ قائم کیا جائے :ملک احمد

لاہور(خبرنگار،سیاسی نمائندہ)گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجابی زبان کی بحالی، جامعات میں اسکی تدریس اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے پر زور دیتے کہا ہے کہ پنجابی زبان میں اپنا پن چھلکتا ہے ،پنجاب نے پورے پاکستان کا وزن اٹھایا ہوا ہے ، تمام یونیورسٹیوں میں پنجابی پڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور زبان و ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے متعلقہ ادارے کو جامعات سے منسلک کیا جائے ۔پنجابی زبان میں چھپنے والی چیزیں بند ہوتی جا رہی ہیں، پنجابی زبان کی بحالی کیلئے فنڈ قائم کرنا چاہیے ۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت انگلینڈ، کینیڈا و دیگر ممالک سے پنجابی دانشوروں، محققین، اساتذہ اور اہلِ علم نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری اور انچارج شعبہ پنجابی ڈاکٹرظہیر حسن وٹو بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عمر نے کہا پنجابی کے فروغ کیلئے شعبہ پنجابی میں اصلاحات سے بی ایس اور ایم ایس پروگراموں میں داخلے بڑھے ہیں ،فیس میں بھی 50 فیصد کمی کی گئی ہے ۔نئی نسل کو اپنی مادری زبان سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔ ممتاز اولڈ راوین، صحافی و دانشور واصف ناگی، سہیل وڑائچ ، شاعر و افسانہ نگار پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ساجد ،ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان،ڈاکٹر شبنم اسحاق نے بھی خطاب کیا ۔ملکی و غیر ملکی محققین نے پنجابی زبان، ادب وثقافت کے تاریخی، تعلیمی اور سماجی پہلوؤں پر تحقیقی مقالات پیش کیے ۔ کانفرنس کا مقصد پنجابی زبان و ادب کا فروغ، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور نئی نسل میں مادری زبان سے وابستگی کو مضبوط بنانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...