نان روٹی ایسوسی ایشن کی 4دسمبر سے تندور بند کرنیکی دھمکی
سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث تندور مالکان کو مشکلات،صدر آفتاب
لاہور (عمران اکبر )متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 4 دسمبر سے تندور پر سادہ روٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی، نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث تندور مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے ، نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو 3 دسمبر تک کی مہلت دے دی ،اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے مطابق روٹی کا نیا ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے دعویٰ کیا ہے کہ روٹی کا نیا ریٹ مقرر نہ کیا گیا تو 4 دسمبر بروز جمعہ ہڑتال کریں گے ،مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر شہر بھر کے تندوروں پر سادہ روٹی نہیں فروخت ہو گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments