حوالہ ہنڈی کیخلاف 2 کارروائیاں ، 2ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے لاہور زون کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائیاں، شاہ عالم مارکیٹ اور ننکانہ صاحب میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کئے گئے ۔
پہلی کارروائی میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم نوید شاہ گرفتار ہوا ،دوسری کارروائی میں ننکانہ صاحب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم اسماعیل کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 26لاکھ 80 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments