ننکانہ صاحب:ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے گرفتار

ننکانہ صاحب:ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے گرفتار

ملزم بابر نے ٹریکٹر ڈرائیور سے دو دو ہزار لئے ، مزید 5ہزار لیتے دھرلیا گیا

 ننکانہ صاحب (خبر نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بابر علی کو 5 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔معراج کالونی نہر کے رہائشی سادات علی نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ننکانہ کو درخواست دی کہ وہ رائس شیلر سے چاول کی پھکوڑی خرید کر چھوٹے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے فروخت کرتا ہے ، تاہم ٹریفک پولیس اہلکار بابر علی بلاوجہ اس کا ٹرالا بند کرنے کی دھمکی دے کر ماہانہ 10 ہزاررشوت طلب کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل دو، دو ہزار روپے وصول کر چکا اور اب مزید 5 ہزار روپے کا تقاضا کر رہاہے ۔شکایت ملنے پر ملزم کو نشان زدہ کرنسی نوٹوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...