خاتون سے لاکھوں نقدی طلائی زیورات،فون چھن گیا
مصطفی آباد (نامہ نگار )موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون سے لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا۔
محلہ چودھریاں والا کے رہائشی امین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی اپنا بیوٹی پارلر بند کرکے گھر آرہی تھی کہ نجی میرج ہال کے قریب عقب سے آنے والے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی ،آدھ تولہ سونے کی چین ،موبائل فون اور دیگر اشیاء سے بھرا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments