پناہ نگر میں مفت میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد
حویلی لکھا (نامہ نگار ) چاند بی بی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوش اور سماجی شخصیت دیوان شاہ زیب احمد کے تعاون سے پناہ نگر میں پی کے ایل آئی فلٹر کلینک کے زیر اہتمام فری میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں اہلِ علاقہ اور گرد و نواح کے مکینوں کو ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد بیماریوں کی بروقت تشخیص، عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments