کمشنر لاہور کا دورہ قصور، ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ
معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:جہانزیب اعوان، بلھے شاہؒ مزار پر حاضری دی
قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن جہانزیب اعوان نے ضلع قصور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں، ترقیاتی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر لاہور ڈویژن نے مصطفی آباد میں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ نیو بس ٹرمینل جنرل بس سٹینڈ قصور کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر کاموں کی موثر نگرانی کریں،تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بابا بلھے شاہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو تعمیر شدہ کیتھ لیب اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پربھی حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments