خواتین ، بچیوں کو تشددسے محفوظ رکھنا ذمہ داری :فوزیہ جبین

خواتین ، بچیوں کو تشددسے محفوظ  رکھنا ذمہ داری :فوزیہ جبین

ساہیوال (خبرنگار، سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر فوزیہ جبین نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو تشدد، ہراسانی، امتیازی سلوک اور ناانصافی سے محفوظ رکھنا صرف حکومتی اداروں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے معاشرتی شعور بیدار کرنے کے ساتھ متاثرہ خواتین کو بروقت قانونی تحفظ اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر شروع 16 روزہ عالمی آگاہی مہم کے سلسلے میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...