ایم ڈی ستھرا پنجاب اوکاڑہ کا صفائی آپریشن کا معائنہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب اوکاڑہ  کا صفائی آپریشن کا معائنہ

اوکاڑہ (خبرنگار)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی نے محلہ کوٹ لیاقت حیات کے دورے کے دوران علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر علی رضا اور سارکو پروجیکٹ منیجر محمد رضوان ظفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ احمد سلیم چشتی نے موقع پر موجود شہریوں سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے آراء، تجاویز اور مسائل دریافت کیے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...