حویلی لکھا:حجرہ روڈ پر تجاوزات برقرار، ٹریفک جام معمول
حویلی لکھا (نامہ نگار)حویلی لکھا میں حجرہ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کی کوششیں مؤثر ثابت نہ ہو سکیں، جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ۔
بڑی گاڑیوں اور لوڈر ٹرکوں کی آمدورفت، دکانداروں کی جانب سے سامان سڑک پر رکھنے اور ریڑھی بانوں کے قبضوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سکول، کالجز اور مساجد روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے دن بھر ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کر کے ٹریفک کی روانی بحال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments