مدارس سہولت کے مطابق رجسٹریشن کرا سکتے ہیں:طاہر محمود اشرفی

 مدارس سہولت کے مطابق رجسٹریشن  کرا سکتے ہیں:طاہر محمود اشرفی

لاہور (سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علماکونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی نے حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے کہا ہے کہ مدارس اپنی سہولت کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے دینی تعلیم یا محکمہ داخلہ پنجاب میں سے کسی ایک کے پاس رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

 ڈی جی آر ای کے پاس پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حل میں تعاون پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور مدارس کے دیگر وفاقوں کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...