گرفتار جے یو آئی قائدین وکارکنان کو فوری رہا کیا جائے :مولانا صفی اللہ
لاہور (سیاسی نمائندہ) نائب امیر جے یو آئی پنجاب مولانا صفی اللہ ، ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، مولانا جمال عبدالناصر، مولانا عامر فاروق عباسی، مولانا سعید الرحمن، اسید الرحمن خواجہ ودیگر نے کہاہے۔
کہ پارٹی قائد مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ کو سیل کرنے اور انکے بیٹے کی گاڑی کو بلاجواز قبضے میں لینے سمیت جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار اور مرکزی معاون سالار عبداللہ خلجی اور مولانا فضل الرحمن کے سٹاف کی گرفتار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی فیملی اور رہنماؤں کی گرفتاریاں بلاجواز اور خلاف ِ قانون ہیں۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،صوبائی امیر مولانا امجد خان اورصوبہ بھر کے کارکنان کو رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا جے یو آئی پرامن جماعت ہے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ بحال، گاڑی واپس اور قائدین و کارکنان کو فوری باعزت رہا کیا جائے ۔غیر قانونی اقدامات اور اشتعال انگیز کاروائیوں سے ملک میں بے چینی اور انتشار میں اضافہ ہوگا، ہمارے جدوجہد ایسے حربوں سے دبائی نہیں جاسکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments