گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نامنظور مرکزی مسلم لیگ ، ملکراحتجاج کا اعلان

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نامنظور  مرکزی مسلم لیگ ، ملکراحتجاج کا اعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کم قیمت پر گنا خریدنے کیخلاف کسانوں کیساتھ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے کاشتکاروں کو فصل کا جائز معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 صدر لاہور انجینئر عادل خلیق نے مرکزی پارٹی ترجمان فیصل ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ ظہرانے میں کہا گندم کے بعد اب گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہو رہا ہے ، حکومت شوگر ملز مالکان کی من مانیاں روکے ۔ فیصل ندیم نے کہاکسانوں کو جائز معاوضہ نہ ملا تو مرکزی مسلم لیگ انکے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر نے کہا 4 دسمبر سے روٹی اور نان کی فروخت بند کرنے کا اعلان تشویشناک ہے ، حکومت تندور مالکان کے مسائل حل کرکے عوام کو سستی روٹی فراہم کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...