سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت منتہا اشرف کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 51واں اجلاس وزیر اعلیٰ آفس میں ہوا۔ 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔
چیئرمین بورڈ ایجنڈا آئٹمز پربریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔آفس آف انٹرنیشنل کو آرڈی نیشن اینڈ کو آپریشن غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت اور پنجاب میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے کام کرے گا۔ اجلاس میں بورڈ کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری سمیت آڈٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دوبئی ایکسپو 2020 سے متعلقہ اخراجات کے آڈیٹڈ اکاؤنٹس اور مالی سال 2024۔25 کیلئے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ افسروں کی ترقی اور تعیناتیوں کیلئے سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ ان تعیناتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جسکی سفارشات کی روشنی میں نئی تقرریاں عمل میں لائی جائینگی۔شافع حسین نے خطاب میں کہا پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اس نئی صنعتی پالیسی کے تحت صنعتی یونٹ لگائے کیلئے 30 سے 50سال تک کی لیز پر بھی پلاٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments