صنعتی و تجارتی اداروں میں انسپکشن نظام مؤثر بنایا جا رہا :صوبائی وزیر

صنعتی و تجارتی اداروں میں انسپکشن  نظام مؤثر بنایا جا رہا :صوبائی وزیر

لاہور(خبر نگار)محنت کشوں کے تحفظ اور صنعتی و تجارتی اداروں میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے محکمہ لیبر کی ٹیموں نے رواں ہفتے صوبہ بھرمیں 565 صنعتی و تجارتی اداروں کے وزٹ کیے ۔

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشاء اللہ بٹ کاکہناہے کہ انسپکشن مہم کا بنیادی مقصد صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کی جگہوں پر ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور محنت کشوں کے تحفظ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہے ۔ صنعتی و تجارتی اداروں میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انسپکشن کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ کام کے دوران حادثات کی روک تھام اور محنت کشوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...