اقبال ٹاؤن ڈویژن میں انسدادِ جرائم پر اجلاس،ہدایات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور بے بنیاد دفعات کا اندراج کسی صورت قبول نہیں، پولیس افسر ہر مقدمے میں میرٹ اور انصاف کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کے افسروں کیساتھ انسدادِ جرائم پر اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ انہوں نے ایس ایچ او شیرا کوٹ کو پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے ،ایس ایچ او مسلم ٹاؤن کو اشتہاری ملزموں کی گرفتاری جبکہ ایس ایچ او نوانکوٹ کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، قحبہ خانوں اور قمار بازی کیخلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments