ای سی او ممالک کی آرٹس یونیورسٹیزسربراہان کااجلاس
ملک احمدخان ودیگر کاتاریخی ورثہ کے تحفظ کیلئے قوانین پرمؤثر عملدرآمد پرتبادلہ خیال
لاہور(خبر نگار)این سی اے لاہور میں ای سی او کلچرل انسٹیٹیوٹ اور ایران یونیورسٹی آف آرٹ کے اشتراک سے ای سی او ممالک کی آرٹس یونیورسٹیزکے سربراہان کا3روزہ دوسرا بین الاقوامی اجلاس شروع ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ودیگرنے ثقافتی ورثہ کے تحفظ،سیاحت اور علاقائی تعاون کیساتھ ڈیجیٹل تعلیم کی مساوی رسائی پر تبادلہ خیال کیا۔ملک احمد خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے مؤثر پالیسی اور قوانین پرعملدرآمد ضروری ہے ، حکومت کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ہونا چاہیے ۔ صرف انتظامی اقدامات کافی نہیں۔ سپیکر ملک احمد خان نے ٹولنٹن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مارکیٹ میں این سی اے کے کام کو سراہا اور ٹولنٹن مارکیٹ کو این سی اے کے زیرِ انتظام ہی رکھنے کی یقین دہانی کراتے کہا مارکیٹ کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کی جائیگی۔سپیکر ملک احمد خان نے نجی ہوٹل میں بیسٹ سکول ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہا ڈیجیٹل سہولیات سرکاری سکولوں اور دیہی علاقوں کے بچوں تک بھی پہنچنی چاہئیں،لاہور میں کچھ سکول ہفتہ وار ایک بچے پر60ہزار خرچ کرتے ہیں جبکہ 70فیصد سے زیادہ بچوں پر سال میں60ہزار خرچ نہیں ہوتے ۔ سب کیلئے سہولیات یکساں ہونی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments